Advertisement

طارق فضل چوہدری، خرم نواز اور انجم عقیل خان کی درخواست پر سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی

الیکشن کمیشن

طارق فضل چوہدری، خرم نواز اور انجم عقیل خان کی درخواست پر سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی

الیکشن کمیشن نے طارق فضل چوہدری، خرم نواز اور انجم عقیل خان کی درخواست پر سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

اسلام آباد کے تین حلقوں کے الیکشن ٹریبیونل کی تبدیلی کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے سماعت کی۔

سماعت کے دوران وکیل انجم عقیل نے کہا کہ ہم دوبارہ درخواست جمع کروا رہے ہیں۔

تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار عامر مغل کے صاحبزادے پیش ہوئے اورکہا کہ میرے والد پر متعدد ایف آئی آرز ہیں اس لیے ہم وکیل بھی نہیں کرسکے۔ ہمیں تین سے چار ہفتوں کا وقت دیا جائے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کل تک کا وقت دیتے ہیں آپ وکیل کر لیں۔

Advertisement

چیف الیکشن کمشنرنے وکیل ن لیگ کو ہدایت کی کہ تین حلقوں کیلئے الگ الگ درخواست جمع کروائیں۔ آپ سنجیدہ نہیں لگ رہے، کیا آپ چاہتے ہیں کہ ہم درخواست مسترد کردیں۔

شعیب شاہین نے جواب دیا کہ ہمیں کمیشن کے آخری آرڈر کی کاپی نہیں ملی۔ درخواست دینے کے باوجود آرڈر کی کاپی نہیں دی گئی۔

چیف الیکشن کمشنر کی سماعت کے بعد 5 منٹ میں آرڈر کی کاپی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اس بات کی انکوائری کروائیں گے کہ آرڈرکی کاپی کیوں فراہم نہیں کی گئی۔

شعیب شاہین نے کہا کہ ہم تو یہاں اجنبی ہیں، اس پرممبر بلوچستان نے کہا کہ کیسے اجنبی ہیں آپ؟ شعیب شاہین نے جواب دیا کہ ہمارے ساتھ جو نا انصافیاں کی گئیں ان کی بات کر رہا ہوں۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئین و قانون کے تحت کام کرتا رہے گا۔ چاہے کوئی ہمیں گالیاں دے، آئین و قانون پرعمل کریں گے۔ اس پر شعیب شاہین نے کہا کہ ہم نے آج تک گالی نہیں دی۔

چیف الیکشن کمشنرنے وکیل سے کہا کہ یہ بات آپ اپنے ساتھیوں سے پوچھیں۔ اس پرشعیب شاہین نے جواب دیا کہ انصاف کے نظام کیلئے ہم اجنبی ہیں۔

Advertisement

ممبرکے پی کے نے کہا کہ آپ کو کوئی فیوردے تو وہ انصاف کرتا ہے، باقی نا انصافی کرتے ہیں؟

الیکشن کمیشن نے انجم عقیل اور خرم نواز کی درخواست پر سماعت آج ساڑھے بارہ بجے تک ملتوی کردی۔ کمیشن نے ساڑھے 12 بجے تک درخواست گزاروں کو ترمیم شدہ درخواستیں دائر کرنے کی ہدایت۔

الیکشن کمیشن نے طارق فضل چوہدری کی درخواست پر سماعت 4 اکتوبرتک ملتوی کردی۔

وکیل انجم عقیل خان نے کہا کہ ہمیں موجودہ الیکشن ٹریبیونل پر اعتماد نہیں ہے۔ شعیب شاہین نے بھی الیکشن کمیشن سے کہا کہ ہمیں کمیشن پر اعتماد نہیں ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی بینچ کی دوبارہ سماعت ہوئی تو انجم عقیل خان کے وکیل نے نظر ثانی شدہ درخواست جمع کروا دی

وکیل انجم عقیل نے استدعا کی کہ نئی درخواست میں کوئی نئے گراؤنڈز شامل نہیں کیے گئے۔ الیکشن کمیشن کے فیصلہ تک الیکشن ٹریبونل کو سماعت سے روکا جائے۔ اگر سماعت سے روکا نہیں جاتا تو ٹریبیونل کو کمیشن کے فیصلہ تک آرڈر جاری کرنے سے روکا جائے۔

Advertisement

خرم نواز کی جانب سے بھی ترمیم شدہ درخواست دائرکی گئی۔

الیکشن کمیشن نے خرم نواز اور انجم عقیل خان کی درخواست پر سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version