Advertisement

‏پی ٹی آئی کو احتجاج کی کال غیرمشروط طورپرواپس لینی چاہیے، خواجہ سعد رفیق

رہنما مسلم لیگ ن

‏پی ٹی آئی کو احتجاج کی کال غیرمشروط طورپرواپس لینی چاہیے، خواجہ سعد رفیق

خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ‏پی ٹی آئی کو احتجاج کی کال غیرمشروط طورپرواپس لینی چاہیے۔

سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ میڈیا اطلاعات کے مطابق پی ٹی آٸ نے 15 اکتوبر کوشنگھائی تعاون کانفرنس کے موقع پراحتجاجی کال کی واپسی کو اپنے قائد سے ملاقات کروانے سے مشروط کردیا ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ‏غیرملکی مہمانوں کی پاکستان آمد کے موقع پر جھگڑا کرنا پی ٹی آئی کی پرانی روایت ہے۔ کارکنان اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو آئے روز آمنے سامنے کروانا نہایت خطرناک کام ہے۔

سینئررہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ تصادم سےگریز کیا جائے، ملک کو جگ ہنسائی سے بچا جائے۔ ‏پی ٹی آٸ کو احتجاج کی کال غیر مشروط طور پر واپس لینی چاہیے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ‏حکومت کو پی ٹی آئی رہنماؤں اوران کے قائد کی ملاقات کا اہتمام کرنا چاہیے۔ ‏ملاقات کروا بھی دی گىئی تو پی ٹی آئی احتجاج کا کوئی اوربہانہ نکال سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
سونا کتنا مہنگا؟ قمیت میں مزید اضافہ ریکارڈ
Next Article
Exit mobile version