Advertisement

پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے ملک و قوم کے لیے قربانیاں دیں، فیصل کریم

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے ملک و قوم کے لیے قربانیاں دیں۔

حیدرآباد میں سانحہ کارساز کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منعقدہ جلسے سے خطاب میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہر موقع پر ملک دشمنی کی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خط لکھے، پی ٹی آئی نے ایس سی او اجلاس کےموقع پر بھی احتجاج کی کال دی۔

ان کا کہنا تھا کہ آئینی عدالت کا قیام ملک کے لیے ضروری ہے، ملک پر جب بھی مشکل وقت آیا تو پی پی نے کردار ادا کیا، انشاءاللہ جب اگلا الیکشن ہو گا بلاول بھٹو وزیراعظم ہوں گے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اگلےالیکشن میں کے پی کے میں جیالا وزیراعلیٰ ہو گا، ہمارے لیڈر آصف زرداری کو 12 سال جیل میں رکھا گیا۔

Advertisement

آئین کی شقیں جو رہ گئی تھیں اس پر بلاول نے قائدانہ کردارادا کیا، آئینی ترمیم کی جب ضرورت پیش آئی وہ پیپلزپارٹی نے کی

ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد آئینی عدالتیں بننے جا رہی ہیں، 2013 میں ایک پر امن صوبہ پی ٹی آئی کے حوالے کیا آج دیکھیں بدحالی ہے، دہشت گردی ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ آج خیبر پختونخوا امن کے لیے پکار رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version