Advertisement

گورنر سندھ نے پریس کلب چوک پر ترکیہ کا قومی پرچم لہرا دیا

گورنر سندھ  کامران خان ٹیسوری نے پریس کلب چوک پر 101 ویں سالگرہ کے موقع پر ترکیہ کا پرچم لہرا دیا۔

اس موقع پر فائر ورک کا شاندار مظاہرہ کیا گیا  اور پاک ترکیہ تعلقات کو خراج تحسین پیش کیا، ترکیہ کے قونصل جنرل بھی Cemal Sangu بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پریس کلب چوک کو پاکستان اور ترکیہ کے پرچموں سے سجایا گیا۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ 101 ویں سالگرہ پر ترکیہ کی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاک ترکیہ پرچموں کی بہار دو طرفہ تعلقات کا اظہار ہے۔

انہوں نے کہا کہ برادر اسلامی ملک ترکیہ سے پاکستانی قوم جذباتی لگاﺅ رکھتی ہے، ترکیہ نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔

ترکیہ پاکستان کے درمیان تعلقات مستحکم ہے، شنگھائی تعاون تنظیم کا پاکستان میں ہوئی، آج 100 انڈیکس کا اوپر جانا معیشت کے لئے اچھی خبر ہے جبکہ آئی پی پیز کا مسلہ بھی حل ہو گیا ہے۔

Advertisement

گورنر سندھ نے کہا کہ یہ سب پاکستان افواج اور وزیراعظم کی کاوشوں کا نتیجہ ہے، جس ادارے میں ترمیم آتی ہے اس کی اصلاح کے لئے آتی ہے، آئینی ترمیم کو پاکستان کی انا کا مسئلہ بنایا جاتا ہے، آئینی ترمیم ادارے میں اصلاحات کے لیے آتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 27 ویں ترمیم کے لیے ایم کیو ایم کا مطالبہ ہے کہ بلدیاتی مسودے کو منظور کرایا جائے، ہم اسے آنا یا سیاسی مسئلہ بنا لیتے ہیں، معیشیت کے لیے ہم سب ایک پیج پر ہیں۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ جب جب پاکستان مستحکم ہوتا ہے تو دہشت گردی کے واقعات ہوتے ہیں، چائینز کو ائیرپورٹ پر نشانہ بنایا جاتا ہے، لیکن اسکے بعد کامیاب شنگھائی کانفرنس کا انعقاد ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’قوم کے شہیدوں تمہیں سلام‘ ریلیز کردیا گیا
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
قطری وزارت خارجہ کی جانب سے دوحہ مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا
پاکستان نے پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ کردیا
موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی لاہور اور کراچی کی فضا مضر صحت قرار
جنگ بندی معاہدہ؛ پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے، خواجہ آصف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version