Advertisement

چیف جسٹس کی تقرری؛ اسپیکر نے پارلیمانی لیڈرز سے پارلیمانی کمیٹی کیلئےنام مانگ لیے

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق

چیف جسٹس کی تقرری کامعاملہ؛ اسپیکرنےپارلیمانی لیڈرزسےپارلیمانی کمیٹی کیلئےنام مانگ لیے

چیف جسٹس پاکستان کی تقرری کے معاملے پر اسپیکرنے پارلیمانی لیڈرزسے پارلیمانی کمیٹی کیلئے نام مانگ لیے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری کے معاملے پرپارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کاعمل شروع ہوگیا۔ اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمانی لیڈرزسے پارلیمانی کمیٹی کیلئے نام مانگ لیے۔

پارلیمانی کمیٹی میں 8 ارکان قومی اسمبلی، 4 سینیٹرزہوں گے۔ پارلیمانی کمیٹی دوتہائی اکثریت سے چیف جسٹس کاچناؤکرے گی۔

وزارت قانون سے 3 سینئرججزکے نام مانگے جائیں گے۔ سپریم کورٹ کے 3 سینئرججز کے پینل سے ایک کو چیف جسٹس بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم پرصدرمملکت آصف علی زرداری نے دستخط کر دیے۔ صدرمملکت کے دستخط کے بعد آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹفکیشن جاری کردیا گیا۔

Advertisement

گیزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعے 26 ویں آئینی ترمیم نافذ ہوگئی، آئینی ترمیم کے مطابق نئے چیف جسٹس کا تقرر پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے ہوگا۔

26 ویں آئینی ترمیم باضابطہ طورپرایکٹ بن گئی، 26ویں آئینی ترمیم کوقومی اسمبلی وسینیٹ کے ریکارڈکاحصہ بنا دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version