Advertisement

بل گیٹس کا کملا ہیرس کی انتخابی مہم کے لیے 50 ملین ڈالر عطیہ

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے امریکی انتخابات میں نائب صدر کملا ہیرس کی انتخابی مہم کے لیے 50 ملین ڈالر عطیہ بھی دے دیا۔

بل گیٹس نے 5 نومبر کو ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقابلہ کرنے والی کملا ہیرس کی عوامی طور پر حمایت نہیں کی ہے۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ارب پتی اور مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے حال ہی میں کملا ہیرس کی امریکی صدارتی دوڑ میں مدد کرنے والی ایک غیر منافع بخش تنظیم کو تقریبا 50 ملین ڈالر کا عطیہ دیا ہے۔

ہیرس کی حمایت کرنے والے بیرونی فنڈ ریزنگ گروپ فیوچر فارورڈ کو دیے گئے عطیات کا مقصد خفیہ رکھنا تھا کیونکہ گیٹس نے عوامی طور پر ڈیموکریٹ امیدوار کی حمایت نہیں کی ہے، جو 5 نومبر کو ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ہیں۔

امریکی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق بل گیٹس نے رواں سال دوستوں اور دیگر افراد کو نجی فون کالز میں اس بارے میں ‘تشویش’ کا اظہار بھی کیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری صدارت کیسی ہوگی۔

Advertisement

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان کی فلاحی تنظیم بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کو ٹرمپ کے دوبارہ منتخب ہونے کی صورت میں خاندانی منصوبہ بندی اور عالمی صحت کے پروگراموں میں ممکنہ کٹوتیوں پر تشویش ہے۔

تاہم بل گیٹس نے اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی امیدوار کے ساتھ کام کر سکتے ہیں۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے جواب میں ایک بیان میں بل گیٹس نے اپنی دو طرفہ حمایت پر زور دیا لیکن یہ بھی کہا کہ یہ انتخابات مختلف ہیں۔

انہوں نے امریکی اخبار کو بتایا کہ میں ان امیدواروں کی حمایت کرتا ہوں جو امریکہ اور دنیا بھر میں صحت کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے، غربت میں کمی اور آب و ہوا کی تبدیلی سے لڑنے کے لئے واضح عزم کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘میری تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ کام کرنے کی ایک طویل تاریخ ہے لیکن یہ انتخابات مختلف ہیں اور امریکیوں اور دنیا بھر کے کمزور ترین افراد کے لیے بے مثال اہمیت کے حامل ہیں۔’

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version