شنگھائی اجلاس، جڑواں شہروں کے لیے ٹریفک پلان جاری

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے لیے اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کا اعلیٰ سطح اجلاس کی ساری تیاریاں ہوگئی ہیں جسمیں متعدد سربراہان حکومت اور درجنوں غیر ملکی وفود شرکت کر رہے ہیں۔
سڑکوں کی بندش کا آج 14 سے 16 اکتوبر تک ہو گا، راولپنڈی اور اسلام آباد کے جڑواں شہروں میں کئی شاہراہیں نقل و حمل کے لیے بند ہیں۔
اسلام آباد
پشاور سے روات* جی ٹی روڈ، ٹیکسلا، موٹروے، چک بیلی روڈ، اور روات استعمال کریں۔
لاہور (جی ٹی روڈ) سے پشاور روات، چک بیلی روڈ، چک بیلی انٹر چینج، موٹروے، اور ٹیکسلا استعمال کریں۔
مارگلہ روڈ سے راولپنڈی کے لیے 9 مارگلہ ایونیو استعمال کریں۔
فیصل ایونیو سے زیرو پوائنٹ ٹریفک کو 9 ویں ایونیو کی طرف موڑ دیا جائے گا۔
بہارہ کہو سے راولپنڈی کورنگ روڈ اور بنی گالہ کے راستے استعمال کریں۔
راولپنڈی
اسلام آباد مری روڈ (صدر) سے 9 ویں ایونیو کا استعمال کریں۔
فیصل ایونیو (زیرو پوائنٹ) تا کورل چوک ایکسپریس وے دونوں سمتوں سے بند رہے گا۔
کرنل شیر خان روڈ تا فیض آباد 9 ایونیو سگنل اور اسٹیڈیم روڈ استعمال کریں۔
ہیوی ٹریفک (پشاور سے لاہور) ٹیکسلا، موٹروے، ترنول پھاٹک، فتح جنگ روڈ انٹرچینج، اور موٹر وے کا استعمال کریں۔
ہیوی ٹریفک (لاہور جی ٹی روڈ سے اسلام آباد راولپنڈی) چک بیلی روڈ، چک بیلی انٹر چینج، اور موٹر وے استعمال کریں۔
راولپنڈی میں موومنٹ کے دوران چوہان چوک سے ائیرپورٹ روڈ کی طرف ٹریفک کی اجازت نہیں ہوگی۔
کورل چوک کی طرف جانے والی ٹریفک کو چوہان چوک سے راول روڈ، شاہین چوک، مری روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔
جھنڈا ٹرن سے امر چوک کی طرف آنے والی ٹریفک کو امر چوک سے سکیم 3 یا کچہری چوک کی طرف موڑ دیا جائے گا۔
امر چوک سے چوہان چوک کی طرف آنے والی ٹریفک کو آغاز فلائی اوور رحیم آباد سے رحیم آباد کی طرف موڑ دیا جائے گا
انیکسی چوک سے امر چوک کی طرف آنے والی ٹریفک کو جھنڈا روڈ (جھنڈا ٹرن) اور راشد منہاس روڈ کے راستے موڑ دیا جائے گا۔
مشتاق بیگ شہید روڈ سے ایئرپورٹ روڈ کی طرف آنے والی ٹریفک کو انیکسی چوک سے کچہری چوک کی طرف موڑ دیا جائے گا۔
کچہری چوک سے ایئرپورٹ روڈ کی طرف آنے والی ٹریفک کو راشد منہاس روڈ اور مریر چوک کی طرف موڑ دیا جائے گا۔
مال روڈ سے کچہری چوک کی طرف آنے والی ٹریفک کو شالیمار چوک سے سرور روڈ، پنجاب سٹریٹ اور راشد منہاس روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔
اس دوران ہیوی ٹریفک کو موٹروے سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی.
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News