Advertisement

پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس کیلئے تیار

پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔

شہر اقتدار میں 15 اور 16 اکتوبر کو ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف سربراہ اجلاس کی صدارت کریں گے، چین، روس، بیلاروس، قازقستان اور کرغزستان کے وزرائے اعظم شرکت کریں گے، تاجکستان اورازبکستان کے وزرائے اعظم بھی شرکت کریں گے۔

ایران کے اول نائب صدر اور بھارتی وزیر خارجہ بھی شرکت کر رہے ہیں، منگولیا کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ ترکمانستان مہمان خصوصی ہوں گے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق چین کے وزیر اعظم لی چیانگ 14 سے17 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے، چینی وزیراعظم، وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

Advertisement

وزیراعظم لی چیانگ کے ہمراہ خارجہ، تجارت کے وزرا و دیگر حکام بھی آئیں گے، پاک چین وزرائےاعظم سی پیک کےتحت تعاون پرجامع بات چیت کریں گے۔ 

وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر اعظم لی چیانگ اپنے اپنے وفود کی قیادت کریں گے، پاک چین تعلقات کے تمام پہلوؤں بشمول اقتصادی، تجارتی تعلقات پر بات ہو گی، دونوں فریقین علاقائی اورعالمی پیش رفت پربھی بات کریں گے۔

چینی وزیراعظم، صدرآصف زرداری سے بھی ملاقات کریں گے، چینی وزیراعظم پارلیمانی رہنماؤں، اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چینی وزیراعظم ایس سی او سربراہان حکومت کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version