Advertisement

ون یونٹ نہ کھپے، برابری کی نمائندگی چاہیئے، بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ون یونٹ نہ کھپے بلکہ برابری کی بنیاد پر نمائندگی چاہیئے۔

حیدرآباد میں سانحہ کارساز میں شہید ہونے والوں کی برسی کے موقع پر منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آئین سازی تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج رات اسلام آباد جاؤں گا اور مولانا سے ملاقات کروں گا، پی ٹی آئی رہنماؤں کی بانی سے ملاقات کی اجازت دلوائی، پی ٹی آئی والے بانی سے ملے یا نہیں مجھے نہیں پتا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو سلام پیش کرتےہیں، جسٹس فائز عیسیٰ نے فیض آباد دھرنے کا بہادر فیصلہ دیا، جسٹس فائز عیسیٰ نے جو کیا تاریخ یاد رکھے گی، آپ نے بنچ کا نام دینا ہے یا کوئی اورنام دیں، ہمارا مطالبہ ماننا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ون یونٹ نہ کھپے، برابری کی نمائندگی چاہئے، ہم نے صوبائی اسمبلیوں کے ذریعے ون یونٹ توڑا، بی بی شہید کی خواہش تھی عدالتوں سے بھی ون یونٹ کا نظام ٹوٹ جائے، ہمارا مطالبہ انصاف اور برابری کا ہے۔

Advertisement

سانحہ کارساز کی برسی پر حیدرآباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ اکثریت کی بنیاد پرآئین سازی ہونے جا رہی ہے، تمام سیاسی جماعتوں کے لیے آخری موقع ہے، ہوش کے ناخن لیں۔

انہوں نے کہا کہ اب آئینی بنچ بنا کر ہی اسلام آباد سے واپس آؤں گا، آئین سازی تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں، بہت سمجھوتوں کے بعد بھی ہمارا ساتھ نہیں دے سکتے تو مجبور ہوں گا۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ مجبوری میں ن لیگ کے ساتھ مل کر آئین سازی کروں گا، کوشش کروں گا کہ ترمیم پر تمام جماعتوں کو متفق کر سکوں، چاہتا ہوں آئینی ترمیم اپوزیشن کے ساتھ مل کر کریں۔

انہوں نے کہا کہ آج رات اسلام آباد جاؤں گا اور مولانا سے ملاقات کروں گا، مولانا سے آخری درخواست کروں گا یہ آئین ہمارے بڑوں کا ہے، مولانا سے کہوں گا آج کی سیاست بھول جائیں ووٹ ڈالیں، مولانا سے کہوں گا پی ٹی آئی کو ساتھ لا سکتے ہیں تو لے کر آئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ انصاف اور برابری کا ہے، ہمارا مطالبہ ماننا پڑے گا برابری کی عدالت بنانی پڑیگی، مخالفین کہتے ہیں آئینی عدالت کا نظام نہیں چل سکتا، بی بی شہید کا وعدہ پورا کرنے جا رہا ہوں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اس نتیجے پر پہنچ چکے ہیں کہ وفاقی آئینی عدالت کا خواب پورا کریں، عوام کا مطالبہ ہےعدالتوں سے فوری انصاف ملنا چاہئے، بی بی شہید آئینی عدالت کا فیصلہ اور وعدہ کر چکی تھیں، یہ مطالبہ تو قائد اعظم محمد علی جناح کا بھی تھا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ بی بی شہید سے زیادہ عدالتی نظام کو کوئی نہیں جانتا تھا، بینظیربھٹو کے مشن میں 73ء کےآئین کی بحالی بھی تھی، وفاقی عدالت بنانا بھی شہید بی بی کا مطالبہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی عدالت میں تمام صوبوں کی نمائندگی ہونی تھی، وفاقی عدالت نے پاکستان کے آئین کا تحفظ کرنا تھا، بی بی شہید روٹی، کپڑا اور مکان کا نامکمل مشن مکمل کرنےآئی تھیں۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ شہید بی بی عوامی راج قائم کرنےآئی تھیں، بینظیر بھٹو ایک نظریئے اور منشور کے ساتھ آئی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version