Advertisement

گورنرسندھ سے سویڈن کی نئی تعینات سفیر الیگزینڈرابرگ وون لنڈے کی ملاقات

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے سویڈن کی نئی تعینات سفیر الیگزینڈرابرگ وون لنڈے نے ملاقات کی۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،سرمایہ کاری اورتجارت میں اضافے پر تبادلہ خیال ہوا اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنرسندھ نے سویڈن سفیرکی پاکستان میں تعیناتی پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ پاک سویڈن دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں، سویڈن کے سرمایہ کار صوبے میں سرمایہ کاری کریں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے پُرکشش شعبے اور نوجوان افرادی قوت اہم ثابت ہو گی۔

Advertisement

سویڈن کی سفیر نے کہا کہ سرمایہ کار مختلف شعبوں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

سویڈن سفیر نے قائداعظم کے تاریخی کمرے میں رکھی گئیں اشیاء کا جائزہ لیا، اور گورنر ہاﺅس میں شجر کاری مہم کے تحت پودا لگایا۔

سویڈن کی سفیر نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی تحریرکیے، انہوں نے اُمید کی گھنٹی بجا کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔

سویڈن کی سفیر نے کہا کہ اُمید کی گھنٹی سے مسائل میں نمایاں کمی آئے گی اور اس اقدام سے نوجوانوں کا تابناک مستقبل یقینی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version