Advertisement

اپوزیشن کے احتجاج سے روزانہ 190 ارب روپے کا نقصان، وفاقی وزیر خزانہ

ملکی معیشت میں بنیادی اصلاحات لانا ہوں گی، محمد اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج کے باعث ملک کو روزانہ 190 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

وزارت خزانہ نے اس نقصان کے حوالے سے ایک تفصیلی رپورٹ تیار کی ہے جس میں مختلف شعبوں کے نقصانات کی وضاحت کی گئی ہے۔

وزیر خزانہ کے مطابق، پاکستان کی جی ڈی پی کو روزانہ 144 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے جبکہ آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے میں ہونے والے نقصانات اس کے علاوہ ہیں۔

برآمدات میں کمی کی وجہ سے روزانہ 26 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے، اور غیر ملکی سرمایہ کاری متاثر ہونے سے تین ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کا روزانہ نقصان 190 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے، جبکہ صوبوں کو ہونے والے نقصانات اس سے بھی کہیں زیادہ ہیں۔

Advertisement

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے یہ بھی بتایا کہ اس بحران سے نمٹنے کے لیے حکومت مختلف اقدامات کر رہی ہے تاکہ اقتصادی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
سونے کی قیمت، مسلسل اتار چڑھاؤ کے بعد مستحکم
وزیراعظم آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے باکو روانہ
آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version