Advertisement

پی ٹی اے نے گستاخانہ اور فحش مواد پھیلانے والی ویب سائٹس کو بلاک کردیا

پی ٹی اے

پی ٹی اے نے گستاخانہ اور فحش مواد پھیلانے والی ویب سائٹس کو بلاک کردیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے گستاخانہ اورفحش مواد پھیلانے والی ویب سائٹس کو بلاک کر دیا۔

پی ٹی اے گستاخانہ اورغیراخلاقی مواد کی بلاکنگ کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے، اب تک پی ٹی اے نے 100,183 گستاخانہ یو آرایل اور 844,008 فحش ویب سائٹس کو بلاک کر دیا ہے۔

پی ٹی اے سوشل میڈیا پرگستاخانہ اورغیراخلاقی مواد پھیلانے والی ویب سائٹس کے خلاف سخت اقدامات کے تحت کارروائی عمل میں لارہی ہے۔

پی ٹی اے اُن ویب سائٹوں کو بھی بلاک کر رہی ہے جن کی اطلاع شہریوں اورحکومتی تنظیموں کی جانب سے دی جاتی ہے۔

یہ بات انتہائی افسوسناک ہے کہ ملک بھرسے روزانہ تقریباً 20 ملین فحش ویب سائٹس تک رسائی کی کوشش کی جاتی ہے جو بین الاقوامی گیٹ وے پر بلاک ہیں۔

Advertisement

صارفین بین الاقوامی گیٹ وے پربلاک شدہ ان ویب سائٹس تک رسائی کے لیے VPNsکا استعمال کرتے ہیں۔ پی ٹی اے اس مواد کو مؤثر طریقے سے روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات بروئے کارلا رہی ہے۔ پی ٹی اے اس مسئلے کو روکنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version