Advertisement

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا سعودی عرب کا سرکاری دورہ

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق رائل پیلس آمد  پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔

آرمی چیف نے رائل پیلس میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں عسکری ودفاعی تعاون،علاقائی اورعالمی مسائل پر بھی بات چیت ہوئی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاکستان کی حمایت کرنے پر سعودی ولی عہد سے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے خطے میں امن و امان کیلیے ولی عہد کی کوششوں کی تعریف کی۔

Advertisement

آرمی چیف نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے بھی ملاقات کی اور دفاعی و سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ جنرل عاصم منیر کی ان ملاقاتوں میں سعودی عسکری قیادت بھی موجود تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version