Advertisement

چیف جسٹس ہائیکورٹس کےاختیارات سےتجاوزکےکیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی

9مئی مقدمات: ملزمان کی ضمانت منسوخی کیس میں وکیل درخواستگزار کو تیاری کیلئے مہلت

سپریم کورٹ نے چیف جسٹس ہائیکورٹس کے اختیارات سے تجاوزکے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں چھ رکنی آئینی بنچ نے سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ہائیکورٹس کے اختیارات سے تجاوزسے متعلق کیس کی سماعت کی۔

وکیل میاں داؤد نے مؤقف اپنایا کہ سابق چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ امیربھٹی نے اپنی ریٹائرمنٹ سے قبل ٹربیونل میں اپنے ملازمین کیخلاف تمام کیسز ختم کردیے، سابق چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کا یہ اقدام اختیارات کا غلط استعمال ہے۔

جسٹس محمد علی مظہرنے وکیل سے کہا کہ یہ بہت اہم بات کی ہے آپ نے، اس کی تفصیل بتائیں۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سابق چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ نے ریٹائرمنٹ سے پہلے ملازمین کو ایڈوانس انکریمنٹ دیے، وزیراعظم عوامی فنڈزکے غلط استعمال کرے توایکشن ہوتا ہے۔  ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ اختیارات سے تجاوزکریں۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ اس آئینی بینچ میں کم ازکم تین ہائی کورٹس کے سابق چیف جسٹس رہ چکے ہیں۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ چیف جسٹس صوبائی ہائیکورٹس کے پاس صوابدیدی اختیارات ہیں، ہم نے وہ صوابدیدی اختیارات بہت محتاط اندازمیں استعمال کیے۔

Advertisement

عدالت نے رجسٹرارلاہورہائی کورٹ اورایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version