لاہور ہائی کورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کالعدم قراردینے کی اعتراضی درخواست نمٹا دی

لاہورہائیکورٹ کا ایس ایچ او اور انچارج انویسٹی گیشن کیخلاف مقدمہ درج کرنےکا حکم
لاہورہائیکورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کو کالعدم قراردینے کی اعتراضی درخواست پر درخواست گزارکو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔
سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ درخواست گزارنے سپریم کورٹ میں زیرسماعت کیس کی معلومات فراہم نہیں کیں۔ یہ طریقہ کارغلط ہے کہ ایک مسئلے پرپورے ملک کی عدالتوں میں درخواستیں دائرکردیں۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے شہری نذیراحمد کی درخواست پرسماعت کی جبکہ درخواست گزارنے مؤقف اپنایا کہ 26 ویں ترمیم آئین پاکستان کے دیباچہ کے برخلاف ہے، سنیارٹی کا اصول نظراندازکرکے بھی عدلیہ کی آزادی پر قدغن لگائی گئی۔
درخواست گزارنے مؤقف بیان کیا کہ سپریم کورٹ جج یا بنچ کو کیس کی سماعت سے روکنا عدلیہ کی آزادی میں رکاوٹ ہے، ہائیکورٹ کے ججز کی مانیٹرنگ اورانہیں ہدایات جاری کرنا عدلیہ کی خودمختاری میں رکاوٹ ہے، چیف الیکشن کمشنر کی مدت میں توسیع آئین کے منافی ہے، عدالت سے 26 ویں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینےکی استدعا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

