Advertisement

محسن نقوی پولیس، ایف سی اور رینجرز کی حوصلہ افرائی کے لیے ڈی چوک پہنچ گئے

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے ڈی چوک پہنچے جہاں تعینات پولیس، ایف سی اور رینجرز کے جوانوں سے ملاقات کی اور ان کی جانفشانی اور بلند حوصلے کی تعریف کی۔

وزیر داخلہ نے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ان کا کردار قابلِ تحسین ہے۔

محسن نقوی نے اہلکاروں کی مسلسل محنت کو سراہا اور کہا کہ ان کی بہترین خدمات اور فرض شناسی سے قانون کی عملداری یقینی بنائی جا رہی ہے۔

انہوں نے اس موقع پر اہلکاروں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت بھی دی اور کہا کہ ان کا خیال رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

وفاقی وزیر نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس، ایف سی اور رینجرز کے اہلکار ہمہ وقت الرٹ ہیں اور ان کا مورال بہت بلند ہے۔ محسن نقوی نے مزید کہا کہ فرائض سرانجام دینے والے تمام اہلکار قومی فریضہ بخوبی نبھا رہے ہیں اور وہ ان کے ساتھ ہیں۔

Advertisement

اس موقع پر وفاقی سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد پولیس اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version