Advertisement

ہائیکورٹ نے سندھ حکومت کو اسکولز کی بحالی سے متعلق ٹھیکے دینے کا عمل روک دیا

سندھ پبلک سروس کمیشن

ہائیکورٹ نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے 251 بھرتیوں سے روک دیا

سندھ میں سیلاب سے متاثرہ اسکولزکی بحالی کے ٹھیکوں میں بے قاعدگیوں کے معاملے پرعدالت نے سندھ حکومت کو اسکولزکی بحالی سے متعلق ٹھیکے دینے کا عمل روک دیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت تک اسکولز کی بحالی کے لیے ٹھیکے دینے سے متعلق کوئی کارروائی نہ کی جائے۔ سندھ ہائیکورٹ نے حکومت سندھ اور متعلقہ اداروں سے تفصیلات بھی طلب کر لیں۔

درخواست گزارنے مؤقف اپنایا کہ 2022 میں سیلاب متاثرہ اسکولزبحالی کے لیے حکومت ٹینڈرزدینے کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔

وکیل ملک الطاف نے کہا کہ حکومت نے ایسا طریقہ کار اپنایا ہے جس سے چھوٹے ٹھیکیدار بولی میں حصہ ہی نھیں لے سکتے، اس حکومتی پالیسی سے صرف منظورنظر ٹھیکیدار کو ٹھیکہ مل سکتا ہے۔

وکیل درخواست گزارنے کہا کہ حکومت نے بحالی کے لئے ایک سے زائد اسکولز ملا کر ٹھیکے دیے ہیں، علحیدہ علحیدہ اسکول کی بحالی کے لیے ٹھیکے دیے جاتے تو چھوٹے ٹھیکیدار بھی بولی میں شریک ہوسکتے تھے۔

Advertisement

وکیل نے یہ بھی بتاہا کہ اسکول بحالی ٹینڈرز کے لیے انٹر نیشنل بڈرز کو بھی شامل نہیں کیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد 21 نومبرتک ٹینڈرز پر کارروائی سے روک دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version