Advertisement

عمان کے 54 ویں قومی دن کی شاندار تقریب، گورنر سندھ کی مبارکباد

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر عمان کے 54 ویں قومی دن کو کراچی میں بھرپور انداز میں منایا گیا۔

گورنر سندھ کی ہدایت پر گورنر ہاؤس کے قریب پریس کلب چوک پر پاک عمان کا پرچم لہرایا گیا، جس سے تقریب کی رونق میں اضافہ ہوا۔

کراچی پریس کلب چوک کے اطراف کو مختلف رنگین لائٹس سے سجایا گیا، جو اس دن کی اہمیت کو مزید اجاگر کر رہے تھے۔ اس موقع پر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا جسے دیکھ کر لوگوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عمان کے قومی دن کے موقع پر عمان کے سفیر اور قونصل جنرل سمیت عمانی عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان اور عمان کے درمیان گہرا رشتہ ہے، جس کی جڑیں مشترکہ اقدار اور پائیدار دوستی پر مشتمل ہیں۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے دکھ درد اور خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں، اور یہ رشتہ ہمیشہ مضبوط و مستحکم رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version