Advertisement

’’اب تک زیادتی کے کتنے مقدمات درج ہوئے، انکی تفتیش کس رینک کے افسر نےکی؟‘‘

نیب آرڈیننس

نیب ترمیمی آرڈیننس کیخلاف درخواست مسترد کرنے سے متعلق تحریری فیصلہ جاری

لاہورہائیکورٹ نے زیادتی کیس میں ملزمان کی درخواست ضمانت سے متعلق مقدمات میں زیادتی کے درج مقدمات کی تمام ترتفصیلات طلب کرلیں۔ 

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ بتایاجائےاب تک زیادتی کےکتنے مقدمات درج ہوئے انکی تفتیش کس رینک کےافسرنےکی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پرپراسیکیوٹرجنرل پنجاب کو طلب کرلیا اورسماعت 4 دسمبر تک ملتوی کردی۔

دورانِ سماعت کیس میں چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ نے کہا کہ پہلےانویسٹی گیشن یونٹس ہوتے تھے جنہیں ختم کردیا گیا۔ ہمیں کاغذ پربنے تفتیشی ونگ کی ضرورت نہیں ہے۔ کتنے پولیس اسٹیشن پرایک تفتیشی سیل بنایا اس کی تفصیلات دی جائیں۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج ہونے کے بعد تفتیشی سیل کو بھجوایا جاتا ہے یا نہیں۔ اگرپہلے قدم کوہی قانونی سپورٹ حاصل نہیں تواس ایکسرسائزکا کیا فائدہ ہوگا۔ ریپ مقدمات کی تفتیش اے ایس آئی تو نہیں کرے گا۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق نے تفصیلی رپورٹس عدالت میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ جن تفتیشی افسران نے تفتیش کی، ان کے رینک اور دیگر تفصیلات اپنی رپورٹ میں پیش کی ہیں۔

Advertisement

ملزمان  کے وکیل میاں داؤد ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے؛ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے
وزیراعظم کی آج سے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت متوقع
حارث رئوف نے بھارتی شائقین اور کھلاڑیوں کو اشاروں میں 6 صفر کی یاد دلا دی
588 خطرناک عمارتیں منہدم نہ ہو سکیں، شہریوں کی زندگیاں خطرے میں
حارث رئوف اور ابھیشیک میں گرما گرمی، فخر کا آئوٹ بھی زیر بحث بنا رہا
آصف علی زرداری چین کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version