وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کی سوئی آمد، شہداء کو خراج عقیدت

سوئی: وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے صوبائی وزرا کے ہمراہ سوئی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شہید اللہ رکھیہ اور شہید صدرالدین کے گھروں پر پہنچ کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے شہداء کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے امن کی بحالی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ میرسرفراز بگٹی نے شہداء کے ورثاء سے تعزیت کی اور یقین دہانی کرائی کہ حکومت ان کے پسماندگان کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کے خاندانوں کی ہرممکن معاونت کی جائے گی۔
بعد ازاں، وزیراعلیٰ نے پاکستان ہاؤس سوئی میں عوامی وفود سے ملاقات کی، جنہوں نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ بگٹی نے عوامی مسائل کے حل کے لیے موقع پر ہی اقدامات کے احکامات جاری کیے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News