Advertisement

جو ہار نہیں مان رہا تھا اب وہ ہر روز این آر او مانگ رہا ہے، عظمٰی بخاری

وزیراطلاعات پنجاب

جو ہار نہیں مان رہا تھا اب وہ ہر روز این آر او مانگ رہا ہے، عظمٰی بخاری

عظمٰی بخاری نے اپنے بیان میں پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جوہارنہیں مان رہا تھا اب وہ ہرروز این آر او مانگ رہا ہے۔

وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے بیان میں کہا ہے کہ جنہوں نے امریکی غلامی کے خلاف جنگ لڑنی تھی وہ امریکی جھنڈا اٹھا کرآزادی حاصل کر رہے ہیں۔ صوابی جلسے میں امریکی جھنڈا لہرانا اپنے امریکی آقاؤں سے وفاداری کا عہد کرنا تھا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ  فتنہ اورفتنے کے چیلے یوٹرن لینے کو بہادری سمجھتے ہیں، صوابی جلسے کے فلاپ شوکے بعد گنڈا پوراور پارٹی رہنما آپس میں الجھ پڑے ہیں، گنڈا پورکو پارٹی کا کوئی شخص وزیراعلی ماننےکو تیار نہیں نہ ہی اس کے احکامات کو سنجیدہ لیتا ہے۔

صوبائی وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ نند بھاوج میں الگ سے پارٹی پرقبضے کی جنگ چل رہی ہے، تحریک انصاف اپنےانجام کی طرف گامزن ہے،  سہولت کاری اورکوچ کی عدم موجودگی پرکوئی پارٹی ڈائریکشن نہیں۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ فتنہ پارٹی میں سب نے اپنی اپنی ڈیڑھ انچ کی مسجد بنائی ہے، جو ہار نہیں مان رہا تھا اب وہ ہر روز این آر او مانگ رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے مصطفیٰ کمال کی ملاقات ، وزارت صحت کے منصوبوں پر بریفنگ
بلوچستان کو فتنتہ الہندوستان کی لعنت سے نجات دلانے کےلئے اقدامات کر رہے ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیز
پاکستان کے معدنی ذخائر کی عالمی اہمیت، امریکی جریدے فارن پالیسی کا اعتراف
پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ عارضی طور پر ٹل گیا
مسلم لیگ ن کا آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان
سندھ پبلک سروس کمیشن کے خلاف بدنیتی پر مبنی گمراہ کن مہم کا انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version