Advertisement

پی آئی اے نے ’سیپ‘ کے الزامات کی تردید کر دی

لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے لیے پروازیں شروع ہونے کے حوالے سے اہم خبر

ترجمان پی آئی اے نے سوسائیٹی آف ائیر کرافٹ انجنئیرز (سیپ) کی جانب سے ہونے والی پریس کانفرنس پر لگائے گئے الزامات کی تردید کی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق سوسائٹی آف ائیر کرافٹ انجینئرز کی نئی منتخب باڈی کی جانب سے قومی ائر لائین کے خلاف ہرزہ سرائی افسوسناک ہے۔

سوسائٹی کے نو منتخب صدر کی جانب سے پی آئی اے فضائی بیڑے میں شامل طیاروں کے دس انجنوں کو کوڑیوں کے مول فروخت کرنے کی بات میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ شفافیت پر یقین رکھتی ہے اور جن طیاروں کے انجن فروخت کرنے کی بات کی جارہی ہے یہ انجن مکمل طور پر ناکارہ ہیں اور تمام قواعد و ضوابط کے تحت ان ناکارہ انجنوں کی فروخت کے لئے ٹینڈرجاری کیا گیا ہے جو کہ ایوی ایشن انڈسٹری میں ایک معمول کی کاروائی ہے۔

اس ضمن تمام مروجہ پبلک پروکیورمنٹ قوانین کی مکمل پیروی کی گئی ہے اور ابھی یہ کام جاری ہے۔

Advertisement

ترجمان نے کہا کہ ان ناکارہ انجنوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدن کو طیاروں کو آپریشنل رکھنے کے لئے پرزہ جات کی خریداری پر خرچ کیا جائے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے ملازمین کا پنشن فنڈ اور پرویڈینٹ فنڈ پہلے ہی پی ائی اے ہولڈنگ کمپنی میں منتقل کردیا گیا یے اور تمام ملازمین کے واجبات بروقت ادا کئے جارہےبیں،  اور تمام ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی ادائیگی باقاعدگی سے کی جارہی ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کے تحت 2017 سے پی آئی اے میں بھرتیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

تا ہم چند ایسے عہدوں پر جو کہ سیکورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی ضروریات کے تحت ضروری ہوتی ہیں، کو کنٹریٹ پر بھرتی کیا جاتا یے جس کیلئے تمام ضوابط پورے کئے جاتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’’پاکستان زندہ باد رہے گا‘‘ شہدا کے ذکر پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا لہجہ گلوگیر مگر پیغام واضح
وزیر اعظم کے دورہ ملائیشیا کے دوران کئی اہم معاہدوں پر بات چیت ہوئی، ترجمان دفتر خارجہ
قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو چھوڑا نہیں جائے گا، طلال چوہدری
دنیا کے تمام براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والا پاکستانی کوہ پیما
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونا دہشت گردی بڑھنے کا سبب ہے، ترجمان پاک فوج
Advertisement
Next Article
Exit mobile version