Advertisement

وزیر اعظم کا ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے مابین سیاسی تعاون کیلیے کمیٹی کے قیام کا اعلان

کئی دہائیوں سے ہمارانظام انحطاط کاشکار ہے، وزیراعظم

کئی دہائیوں سے ہمارانظام انحطاط کاشکار ہے، وزیراعظم

وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مابین سیاسی تعاون اور مختلف امور کے حل کے لیے ایک مشترکہ کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کمیٹی کا مقصد دونوں جماعتوں کے مابین مسائل کا حل نکالنا اور آئندہ کے لائحہ عمل کو طے کرنا ہے۔

کمیٹی کے ارکان میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، اور وزیرِ اقتصادی امور احد خان چیمہ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ وزیرِ ریاستی و سرحدی امور انجینئر امیر مقام، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان، سینیئر وزیرِ پنجاب مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق، جعفر خان مندوخیل اور بشیر احمد میمن بھی کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کمیٹی کو پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ تفصیلی مشاورت کے بعد سیاسی تعاون اور مسائل کے حل کی ذمہ داری سونپی ہے۔ کمیٹی پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے تعین کردہ ممبران کے ساتھ بات چیت کرے گی اور آئندہ کے لائحہ عمل کو طے کرے گی۔

Advertisement

اس کمیٹی کا قیام دونوں جماعتوں کے مابین سیاسی ہم آہنگی اور ملک کے مختلف مسائل کے حل کے لیے ایک اہم قدم ہے، جس سے ملک کی داخلی سیاست میں استحکام لانے کی توقع کی جا رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version