Advertisement

اسموگ، پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا ردعمل سامنے آ گیا

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن خواتین ونگ کی صدر سکینہ تاج کا پنجاب میں اسموگ کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش پر ردعمل سامنے آ گیا۔

خواتین ونگ کی صدر سکینہ تاج نے کہا کہ اسموگ کیوجہ سے پنجاب بھر میں تعلیمی نظام کی بندش بنیادی آئینی حق کے منافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسموگ و آلودگی کے ذمےدار کرپٹ ادارے، دھواں دار انڈسٹریز، فوسل فیولز اور دھواں دار ٹرانسپورٹ ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے  تعلیم  کو فوری طور پر بند کرنا ہمیشہ حکومتی ترجیحات میں شامل رہا ہے۔

خواتین ونگ کی صدر سکینہ تاج نے کہا کہ راولپنڈی ڈویژن میں اسموگ کی صورتحال اتنی خراب نہیں ہے لہذا اس فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔

Advertisement

سکینہ تاج کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 25-A  کے تحت تعلیم حاصل کرنا ہر بچے کا بنیادی آئینی حق ہے،جوکسی صورت معطل نہیں ہو سکتا ہے۔

 اسٹڈی کے اعتبار سے یہ وقت بچوں کے لیے انتہائی اہم ہے۔ تعطیلات سے تعلیمی اداروں میں مڈٹرم امتحانات  کا شیڈول متاثر ہوگا۔

 ان کا کہنا تھا کہ اسکولز بند کرنے کی بجائےگرین اسکولز، گرین انرجی کو فروغ دیں، ملک بھر تدریس کا سلسلہ بند ہونے پر گھر سےآن لائن تعلیم کی سہولت محض 5% ایلیٹ طبقہ کے بچوں کومیسر ہوگی۔

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن خواتین ونگ کی صدر سکینہ تاج نے مزید کہا کہ اسموگ تدارک کے لیے حکومت کو اسکولز بند کرنے کی بجائے لازم ماسک اوراوقات کار محدود کرنےکی تجویز پیش کی جاتی ہے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version