Advertisement

ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر امریکی صدر منتخب

ڈونلڈٹرمپ ایک بار پھر امریکی صدر منتخب

ڈونلڈٹرمپ ایک بار پھر امریکی صدر منتخب

امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر امریکی صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

امریکا میں نئے صدرکے انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل مکمل، ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرقی انڈیانا، کینٹکی اورمغربی ورجینیا سمیت 27 ریاستوں میں میدان مار لیا ہے جبکہ کملاہیرس نے 19 ریاستوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

امریکی صدارتی انتخاب میں  538 میں سے ڈونلڈ ٹرمپ نے 277 اور کملا ہیرس نے 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے۔  نتائج کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکنزکو 188 اور ڈیموکریٹس کو 160 نشستیں مل گئیں ہیں جبکہ سینیٹ میں ری پبلکن نے 51 نشستوں کے ساتھ اکثریت حاصل کر لی ہے جبکہ ڈیموکریٹس نے ایوان بالا کی 43 نشستیں جیت لی ہیں۔

 واضح رہے کہ کسی بھی امیدوار کو جیت کے لیے کل 538 میں سے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوتے ہیں جبکہ ٹرمپ  277 الیکٹورل ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ریاست انڈیانا میں 11 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے، جبکہ  کینٹکی میں بھی ری پبلکن امیدوارڈونلڈ ٹرمپ نے کامیابی حاصل کی، کینٹکی میں الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 8 ہے۔

Advertisement

اسی طرح امریکی ریاست مغربی ورجینیا میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ اپنی مخالف کمالا ہیرس سے آگے رہے، یہاں الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 4 تھی۔ ساؤتھ کیرلوینا، فلوریڈا، الاباما، میسی پیسی، اوکلاہوما، ٹینیسی میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو  برتری حاصل رہی، سوئنگ اسٹیٹ نارتھ کیرولائنا میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہوگئے۔

ری پبلکن امیدوارڈونلڈٹرمپ نے 277 الیکٹورل ووٹ حاصل کر کے نئے امریکی صدر منتخب ہوئے جبکہ کمالا ہیرس 226 الیکٹورل ووٹ لے کرپیچھے رہیں۔ ڈیموکریٹ کی امیدوار کمالا ہیرس نیوہیمپشائر، پینسلوینیا، ورمونٹ اورمشی گن، میساچیوسیٹس، میری لینڈ اور ڈسٹرکٹ آف کولمبیا سمیت 12 ریاستوں میں کامیاب ہوئیں۔

امریکی سینیٹ میں ری پبلکن کو واضح اکثریت حاصل

امریکی سینیٹ میں ری پبلکن 51 نشستیں لینے میں کامیاب ہوگئے جبکہ ڈیموکریٹس کی 42 نشستیں ہوگئیں۔

امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکنز کو 182 اور ڈیموکریٹس کو 150 نشستیں مل گئیں۔

100 رکنی سینیٹ میں اکثریت کے لیے 51 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔

Advertisement

ساؤتھ کیرولینا میں الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 9، فلوریڈا میں 30، الاباما میں 9، میسپی میں 6، اوکلاہوما میں 7 اورٹینیسی میں 11 الیکٹورل ووٹ ہیں، نیوہیمپشائرمیں 4، ورمونٹ میں 3، پینسلوینیا میں 19، مشی گن میں 15 الیکٹورل ووٹ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنرل اسمبلی سے نیتن یاہو کے خطاب کے دوران مسلم رہنمائوں کا بائیکاٹ، حال خالی ہوگیا
غرور میں مبتلا دشمن کو ذلت آمیز شکست دی ، آبی جارحیت قطعی برداشت نہیں کرینگے،شہبازشریف
شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ صدرٹرمپ سے ملاقات کیلئے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے
ٹرمپ نے عزی جنگ بندی کےلئے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کردیا
پاکستان اوربھارت سمیت 7جنگیں ختم کرائیں، کبھی اقوام متحدہ نے رابطہ نہیں کیا، ٹرمپ
ٹرمپ سے شہبازشریف کی اہم ترین ملاقات کل ہوگی ،وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا داعی قرار دیدیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version