Advertisement

24 نومبر کے احتجاج پر بشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ درج

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 24 نومبر کے احتجاج کے دوران اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جب تھانہ ترنول میں بشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی کے بانی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمے میں 300 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے، جن میں اہم رہنماؤں حکیم خان، سردار نعمان، رفیع آفریدی، عرفان کاکا، راجہ خالد، سعید خان، ریحان نثار اور ارسلان کے نام بھی شامل ہیں۔

مقدمے کی تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ ملزمان ڈنڈے، آہنی راڈ، پتھر، غلیل اور کنچوں سے مسلح تھے۔ یہ افراد ڈی چوک پر احتجاج کے دوران تشویشناک سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے۔

ان رہنماؤں کی جانب سے سوشل میڈیا کے ذریعے پیغام بھیجا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ “آج ڈی چوک پہنچنا ہے”۔

مقدمے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملزمان نے پولیس پر حملہ کیا اور اینٹی رائٹ کٹس چھین لی۔ اس واقعہ کے حوالے سے پاکستان میں امن عامہ کی بحالی کے لیے “پُرامن اسمبلی” کے قانون اور “امن عامہ ایکٹ 2024” کی سیکشن 8 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Advertisement

پولیس حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور اس معاملے میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version