Advertisement

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا پشاور کا دورہ، جیل اصلاحات کے لئے اہم اقدامات

انصاف کی فراہمی میں خواتین ججز کا کردار قابل ستائش ہے، چیف جسٹس پاکستان

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے خیبرپختونخوا کے جیلوں میں اصلاحات کے سلسلے میں پشاور کا دورہ کیا اور جیل اصلاحات کے حوالے سے اہم فیصلے کیے۔

چیف جسٹس کی زیرصدارت جیل ریفارمز اجلاس منعقد ہوا، جس میں جیلوں کی حالت زار اور قیدیوں کی فلاح و بہبود کے لیے لائحہ عمل تیار کرنے پر گفتگو کی گئی۔

اجلاس میں ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں عائشہ بانو، فضل شکور، احمد کریم کنڈی اور امجد علی شامل ہیں۔ یہ کمیٹی جیلوں میں موجود مختلف اقسام کے قیدیوں کے حالات پر رپورٹ تیار کرے گی۔ کمیٹی کا مقصد جیلوں میں اصلاحات کی تجاویز تیار کرنا اور قیدیوں کی فلاح و بہبود کے لئے مؤثر اقدامات کرنا ہے۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اجلاس میں کہا کہ مؤثر اور منصفانہ نظام انصاف کی ضرورت ہے اور اس بات پر زور دیا کہ جیلوں میں قیدیوں کے حالات کو بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کیمپ کورٹ کے ذریعے 1289 معمولی جرائم کے قیدیوں کی رہائی کو سراہا۔

اس موقع پر پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم، آئی جی خیبرپختونخوا، آئی جی جیل خانہ جات اور سپریم کورٹ کے رجسٹرار سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اجلاس میں قومی جیل اصلاحاتی پالیسی پر تبادلہ خیال کیا گیا اور قیدیوں کے لیے تعلیمی و نفسیاتی امداد کے پروگرامز متعارف کرانے کی تجویز بھی دی گئی۔

Advertisement

چیف جسٹس آفریدی نے اس بات کا بھی عندیہ دیا کہ فارنزک سائنس کی سہولتوں کو اپ گریڈ کرنے پر زور دیا جائے گا تاکہ جیلوں میں مزید موثر اصلاحات لائی جا سکیں۔

یہ اقدامات خیبرپختونخوا کے جیلوں میں قیدیوں کی حالت بہتر بنانے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے اہم قدم ثابت ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version