Advertisement

امریکا نے اسرائیلی اعلیٰ قیادت کے وارنٹ گرفتاری کو مسترد کر دیا

امریکا نے عالمی عدالت کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو اور سابق وزیردفاع یوو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان نے کہا کہ امریکا اس فیصلے کو بنیادی طور پر مسترد کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی عدالت کا فیصلہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ اس میں عمل کی غلطیاں ہوئیں اور پروسیکیوٹر اس معاملے کو مزید پیچیدہ بنا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ عالمی عدالت نے غزہ میں 2023 سے 2024 کے دوران ہونے والے جنگی جرائم کے الزام میں اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو اور سابق وزیردفاع یوو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

عالمی عدالت کا کہنا ہے کہ دونوں افراد نے جان بوجھ کر غزہ میں شہری آبادی کو بنیادی ضروریات سے محروم کیا، جیسے خوراک، پانی، ادویات اور ایندھن۔

دوسری جانب نیدرلینڈز کے وزیرخارجہ کیسپر ویلڈ کیمپ نے عالمی عدالت کے فیصلے کا احترام کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نیدرلینڈز کی سرزمین پر قدم رکھتے ہیں تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔

Advertisement

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک 44 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے ، عاصم افتخار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version