Advertisement

بیلاروس کے صدر 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

بیلاروس کے صدر ایلیکزانڈر لوکاشینکو تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے راولپنڈی کے پی اے ایف نور خان ائیر بیس پر بیلاروس کے صدر کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔

اس موقع پر نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔

صدر لوکاشینکو وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر 25 سے 27 نومبر 2024 تک پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ اس دوران بیلاروس کے صدر اور وزیراعظم کے درمیان اہم ملاقاتیں ہوں گی، اور دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

دورے کے دوران بیلاروس اور پاکستان کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔ بیلاروس کے وزیر خارجہ کی قیادت میں 68 رکنی اعلیٰ سطحی وفد بھی گزشتہ روز پاکستان پہنچا تھا، جس میں بیلاروس کی کابینہ کے اہم وزراء، کاروباری شخصیات اور سرمایہ کار شامل ہیں۔

بیلاروس کے صدر کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی شراکت داری اور تعاون کی عکاسی کرتا ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید استحکام کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version