Advertisement

حکومت کی مؤثر حکمت عملی کی بدولت معیشت درست سمت میں گامزن، احسن اقبال

پاکستان کو سازش کے تحت لسانی تفریق میں الجھایا جارہا ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی مؤثر حکمت عملی کی بدولت ملک کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن ملکوں نے ترقی کی ہے، وہ سیاسی جھگڑوں کے بغیر کامیاب ہوئے ہیں۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ہے اور اس وقت معیشت استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر ملک کے اقتصادی اشاریے درست سمت میں جا رہے ہیں۔

وزیر منصوبہ بندی نے مہنگائی کی شرح میں کمی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی میں کمی آئی ہے اور اسٹاک مارکیٹ ریکارڈ سطح پر ہے

 تاہم، انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی اور سکڑتے وسائل ملک کے لیے چیلنج بنے ہوئے ہیں، ہماری آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے، اور یہی بڑھتی آبادی غربت کی بنیادی وجہ ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ٹیکس نیٹ بڑھانے کی ضرورت ہے، اور سب کو ملکی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ احسن اقبال نے فی کس آمدنی میں اضافے پر بھی توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام بھی ضروری ہے۔

 وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے مزید کہا کہ کسی بھی قوم کی خودمختاری کے لیے معیشت کا مضبوط ہونا ضروری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version