وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے سینیٹر عرفان صدیقی کی ملاقات

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے سینیٹر عرفان صدیقی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات میں سینیٹر عرفان صدیقی نے سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے وزیر اعظم کو قائمہ کمیٹی امور خارجہ کے حوالے سے بھی بریف کیا، انہوں نے معاشی اہداف کے حوالے سے شاندار کار کردگی پر وزیر اعظم کو مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سینیٹر عرفان صدیقی کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے سینیٹرز قابل تحسین کر دار ادا کررہے ہیں۔
وفاق کی علامت ہونے کے حوالے سے ایوان بالا کوقومی یکجہتی اور صوبائی ہم آہنگی میں متحرک کردار ادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن ) پارلیمانی گروپ کو اس مقصد کے لیے ایوان میں موجود تمام دوسری جماعتوں کے ساتھ مضبوط رابطے رکھنے چاہئییں۔
آج کے دور میں مضبوط خارجہ پالیسی کی اہمیت کئی گنا بڑھ چکی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے توقع ظاہر کی کہ سینیٹر عرفان صدیقی کی سربراہی میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ ایک تھنک ٹینک کا کردار ادا کرتےہوئے حکومت کی راہنمائی کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

