Advertisement

صدر ایف پی سی سی آئی کے لیے عالمی سطح پر بڑا اعزاز

رواں مالی سال کے سات ماہ میں ترسیلات زر میں اضافہ خوش آئند ہے، عاطف اکرام شیخ

رواں مالی سال کے سات ماہ میں ترسیلات زر میں اضافہ خوش آئند ہے، عاطف اکرام شیخ

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے پاکستان کے لیے عالمی سطح پر بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کو کنفیڈریشن آف ایشیا پیسیفک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (CACCI) کا نائب صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔

عاطف اکرام شیخ کی بطور نائب صدر کی تقرری سنگاپور میں منعقدہ CACCIکے 38ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر عمل میں آئی۔

صدرفیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام نے بطور نائب صدر سی اے سی سی آئی تعیناتی پر فورم کا شکریہ ادا کیا۔

 اس موقع پر عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ کنفیڈریشن آف ایشیا پیسیفک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری جیسے اہم ترین تجارتی فورم پر پاکستان کی نمائندگی پر فخر ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ بطور نائب صدر پاکستان اور ایشیا پیسفک ریجن کی بزنس کمیونٹی کے در میان تعلقات کے فروغ کیلئے کردار ادا کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایشیا پیسفک ریجن پاکستان اور پوری دنیا کیلئے اہمیت کا حامل ہے اور کنکٹیویٹی کے فروغ کیلئے کاسی فورم کردار ادا کر سکتا ہے۔

کنفیڈریشن آف ایشیا پیسیفک چیمبر آف کامرس کا نائب صدر منتخب ہونا عالمی سطح پر پاکستان پر اعتماد کااظہار ہے۔

نومنتخب نائب صدر نے مزید کہا کہ اس کثیرالجہتی فورم میں متحرک کردار کرکے پاکستان کیلئے اقتصادی فوائد حاصل کرنیکی کوشش کرینگے۔

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے مزید کہا کہ کاسی میں مختلف ممالک کے رکن چیمبرز کیساتھ پاکستان کے تجارتی تعلقات مضبوط کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version