Advertisement

اسرائیل اور حزب اللہ کی جنگ کا خاتمہ ہماری دسترس میں ہے، امریکی ایلچی کا دعویٰ

ایک سینئر امریکی خصوصی ایلچی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان تنازع کو ختم کرنے کا ایک حقیقی موقع ہمارے پاس موجود ہے۔

امریکی خصوصی ایلچی آموس ہوچسٹائن نے بیروت میں لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بیری کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ خلا کم ہو رہا ہے جو جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے واشنگٹن کی کوششوں میں پیش رفت کا اشارہ ہے۔

ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہوچسٹائن کا کہنا تھا کہ ‘میں واپس آیا ہوں کیونکہ ہمارے پاس اس تنازعے کو ختم کرنے کا حقیقی موقع ہے۔’

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ سازی کا لمحہ ہے، میں یہاں بیروت میں اس فیصلے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے موجود ہوں لیکن آخر کار یہ فریقین کا فیصلہ ہے کہ وہ اس تنازعے کے کسی نتیجے پر پہنچیں۔

آموس ہوچسٹائن کا مزید کہنا تھا کہ جنگ بندی اب ہماری گرفت میں ہے، مجھے امید ہے کہ آنے والے دنوں میں ایک پختہ فیصلہ سامنے آئے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version