Advertisement

سکھر میں مولانا فضل الرحمان کا خطاب، ملک میں حقوق کی جنگ لڑنے کا عزم

سکھر میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے کارکنوں پر فخر ہے جو ہر کال پر لبیک کہتے ہیں اور پارٹی کے موقف کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے لیے ہمارے بزرگوں نے عظیم قربانیاں دیں اور ان قربانیوں کی بدولت ہمیں آزادی حاصل ہوئی۔

مولانا فضل الرحمان نے اسلام کے امن و تحفظ کے اصولوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام میں تمام انسانوں کو تحفظ ملتا ہے۔ تاہم، انہوں نے موجودہ حکومتی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 77 سال سے ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے اور عوام کو ریلیف نہیں مل پایا۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ طاقتور طبقات، جنہوں نے وردی پہن رکھی ہے، یہ سمجھتے ہیں کہ وہ پاکستان کو ایک خوبصورت وطن بنا سکتے ہیں، لیکن حقیقت میں مفاد پرست عناصر ہی ملک کی ترقی میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے وسائل پر قبضہ کیا جا رہا ہے اور لوگوں کے حقوق سلب کیے جا رہے ہیں، خاص طور پر بلوچستان اور خیبر پختونخوا (کے پی) کے وسائل پر ان صوبوں کے عوام کا حق ہے۔

Advertisement

مولانا فضل الرحمان نے سندھ کے وسائل کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ کسی دوسرے کو سندھ کے وسائل پر قبضہ کرنے کا حق نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جے یو آئی پاکستان میں صوبوں کے حقوق کی علمبردار ہے اور اس نے ہمیشہ ظلم کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔

پارٹی کے ساتھ کیے گئے ظلم کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کی قومی اسمبلی میں جیتی ہوئی نشستیں کم کر دی گئیں۔

جے یو آئی کے سربراہ نے آئینی ترمیم میں سود کے خاتمے کی شق شامل کرانے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ وہ اور ان کے ساتھیوں نے آٹھ ارکان کے ساتھ اس اہم معاملے میں کردار ادا کیا۔ انہوں نے ملک میں بڑھتی ہوئی غلامی کی حالت پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ حکمران اپنے مرضی کے مطابق اسمبلیاں بناتے ہیں اور آئینی ترامیم کراتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے اپنے خطاب کے آخر میں کہا کہ ناجائز حکمران ملک کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں، اور وہ بھی حقوق کی جنگ لڑنے کے لیے پوری قوت سے میدان میں اتریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version