Advertisement

ایک وقوعہ پر دو ایف آئی آر کے اندراج پر درخواست ناقابل سماعت قرار

جعلی رسیدوں کا کیس

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں 28 جنوری تک توسیع

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے ایک وقوعہ پردوایف آئی آرکے اندراج پردرخواست نا قابل سماعت قراردیکرخارج کردی۔

جسٹس جمال مندوخیل نے سماعت کے دوران وکیل درخواست وسیم احمد خان کی سخت سرزنش کی، انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ایسے کیسز کی وجہ سے زیرالتوا مقدمات کی تعداد ساٹھ ہزارہوچکی ہے۔ ہمیں ساٹھ ہزار زیر التواء مقدمات باربار یاد کرائے جاتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کیوں نہ آپ کی درخواست جرمانہ کیساتھ خارج کریں، آپ تو وکیل ہے آپ بھی ایسے کیسزعدالتوں میں دائر کرینگے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ صغری بی بی کیس میں عدالت فیصلہ دے چکی ہے۔ دوسری ایف آئی آر کے اخراج کیلئے ہائیکورٹ کیوں نہیں گئے۔

گھی ملزپرٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت میں جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان ہائی کورٹ میں اس کیس پرفیصلہ دے چکا ہوں، میرے خیال میں مجھے کیس نہیں سننا چاہیے۔

Advertisement

وکیل درخواست گزار اس کیس میں فل بنچ کا فیصلہ ہے، اس پر جسٹس محمد علی مظہرنے کہا کہ چھبیسویں آئینی ترمیم کے بعد اب فل کورٹ نہیں رہا۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ اس 7 رکنی آئینی بنچ کو ہی اب فل کورٹ سمجھیں۔

عدالت نے وفاق سمیت تمام صوبوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version