پی ٹی آئی کارکنان کی سنگجانی ٹول پلازہ پر سرکاری سامان چوری کی ویڈیو منظرعام پر

پی ٹی آئی کے پرتشدد کارکنان کی جانب سے سنگجانی ٹول پلازہ پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی ایک نئی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔
ویڈیو میں مظاہرین کو ٹول پلازہ پر دھاوا بولتے اور سرکاری کمپیوٹرز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو میں پی ٹی آئی کے کارکنان کو ٹول پلازہ کے داخلی علاقے میں سرکاری سامان کو لوٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، اس دوران انہوں نے پولیس کی گاڑی کو بھی آگ لگا دی۔
ان حملوں کی وجہ سے متعدد سرکاری املاک کو نقصان پہنچا، اور اس کارروائی کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 70 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
پرتشدد مظاہروں اور سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، جن کی مدد سے سی سی ٹی وی فوٹیجز کے ذریعے شرپسند عناصر کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ ایسے شرپسندوں کو ہر صورت میں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News