Advertisement

اڈیالہ جیل کے باہرحراست میں لیے گئے پی ٹی آئی رہنماؤں کو چھوڑ دیا گیا

پی ٹی آئی رہنما

اڈیالہ جیل کے باہرحراست میں لیے گئے پی ٹی آئی رہنماؤں کو چھوڑ دیا گیا

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آنے والے پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کو پولیس نے رہا کردیا۔

پنجاب پولیس نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب، شبلی فراز، اسد قیصر، احمد بچھراور صاحبزادہ حامد رضا کوحراست میں لیا تھا۔

تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کو پولیس نے حراست میں لے کراڈیالہ چوکی منتقل کردیا تھا۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کودفعہ 144 کی خلاف ورزی پرحراست میں لیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصرنے رہائی کے بعد گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہمیں غیرقانونی طورپرچوکی کی حوالات میں بند رکھا گیا۔ ہم بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آئے تھے۔ ہم اسلام آباد جاکر پریس کانفرنس کریں گے۔

Advertisement

اپوزیشن لیڈرعمرایوب نے کہا کہ سینیٹ، قومی اسمبلی، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرکو حبس بجا میں رکھا، ہم اس کی مزمت کرتے ہیں۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرشبلی فرازنے کہا کہ ہم پلان کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملنے آئے تھے، ہم نے کسی بھی قسم کی مزاحمت نہیں کی، ہم نے کہا ہم واپس جارہے ہیں، جب واپس جانے لگے تو گاڑیوں سے گھسیٹا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version