Advertisement

محسن نقوی کا اسلام آباد، راولپنڈی اور اٹک کا فضائی دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد، راولپنڈی اور اٹک کے مختلف علاقوں کا فضائی دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

وزیر داخلہ نے صوابی، پتھر گڑھ اور موٹر وے پر بھی مجموعی صورتحال کا فضائی مشاہدہ کیا۔

محسن نقوی نے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق امن عامہ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے پولیس، ایف سی اور رینجرز کے افسران اور جوانوں کی مستعدی کو سراہا اور کہا کہ یہ ادارے اپنی ذمہ داریوں کو بھرپور طریقے سے نبھاتے ہیں۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے اور شر پسندوں سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔

Advertisement

انہوں نے واضح کیا کہ دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

محسن نقوی نے اس بات پر زور دیا کہ انتظامیہ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ہر ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
سونے کی قمیت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
اسرائیلی نگرانی میں پاک فوج غزہ بھیجنے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، وزارتِ اطلاعات کی تردید
دفاع وطن کیلئے پرعزم، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version