Advertisement

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا واٹر کارپوریشن کی تنصیبات کا دورہ

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے واٹر کارپوریشن کی مختلف اہم تنصیبات کا دورہ کیا، جس میں شیریں جناح سیوریج پمپنگ اسٹیشن اور حبیب بینک ہوسٹنگ پمپنگ اسٹیشن پاک کالونی شامل ہیں۔

دورے کے دوران سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسد اللہ خان اور دیگر اعلیٰ حکام ان کے ہمراہ تھے، جن میں ترجمان میئر کراچی برائے سیاسی امور کرم اللہ وقاصی اور چیف انجینئر سیوریج آفتاب عالم چانڈیو بھی شامل تھے۔

دورے کے دوران یو سی چیئرمین نے میئر کراچی سے درخواست کی کہ حبیب بینک ہوسٹنگ پمپنگ اسٹیشن پاک کالونی کو اپگریڈ کیا جائے، جس پر میئر کراچی نے واٹر کارپوریشن حکام کو فوری طور پر پمپنگ اسٹیشن کو اپگریڈ کرنے کے احکامات جاری کیے۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شیریں جناح سیوریج پمپنگ اسٹیشن کا دورہ کیا، جہاں سیوریج کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اس کی بحالی و مرمت کی ضرورت تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس اسٹیشن کی بحالی سے پانی کی نکاسی کے عمل میں بہتری آئے گی، جو یہاں کے مکینوں کا دیرینہ مطالبہ تھا۔

Advertisement

دورے کے دوران میئر کراچی نے کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی اور نکاسی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا بھی ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ اولڈ سٹی ایریا میں سیوریج کے مسائل کے حل کے لیے جمیلہ پمپنگ اسٹیشن کو فعال کیا گیا ہے، جبکہ ٹی پی تھری ماڑی پور میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ بھی لگایا گیا ہے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ کراچی میں پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مختلف منصوبے شروع کیے گئے ہیں اور حب سے نئی کینال مکمل ہونے کے بعد شہر میں پانی کی قلت کا مسئلہ کافی حد تک حل ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ان کا وژن پانی کی قلت کو دور کرنا ہے اور شہر کی انتظامیہ اس مقصد کے حصول کے لیے دن رات مصروف ہے۔

میئر کراچی نے مزید کہا کہ ان کی ترجیحات میں سڑکوں کی بحالی، انفراسٹرکچر کی بہتری اور فراہمی و نکاسی آب کے مسائل کا حل شامل ہے، اور ان تمام اقدامات کا مقصد صرف اور صرف کراچی کی بہتری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے؛ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے
وزیراعظم کی آج سے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت متوقع
حارث رئوف نے بھارتی شائقین اور کھلاڑیوں کو اشاروں میں 6 صفر کی یاد دلا دی
588 خطرناک عمارتیں منہدم نہ ہو سکیں، شہریوں کی زندگیاں خطرے میں
حارث رئوف اور ابھیشیک میں گرما گرمی، فخر کا آئوٹ بھی زیر بحث بنا رہا
آصف علی زرداری چین کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version