Advertisement

شہر قائد، ایک گھنٹے میں ٹریفک حادثات میں 3 افراد ہلاک

کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق، حادثات کا سلسلہ آج صبح سے جاری ہے۔

پہلا حادثہ گھگھر پھاٹک لنک روڈ پر پیش آیا جہاں ایک نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے دو موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ٹیموں نے فوراً پہنچ کر لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کیا۔

دوسرا واقعہ شیر شاہ پل پر پیش آیا جہاں ایک موٹرسائیکل سوار کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

Advertisement

اس کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی، تاہم اس کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔

آج صبح سے اب تک ہونے والے مختلف حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے، اور ریسکیو حکام نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version