Advertisement

پارا چنار کی سڑکیں کھلوانا گنڈا پور کا کام ہے، مریم نواز کا نہیں، عظمٰی بخاری

عظمی بخاری

عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ  پنجاب کےعوام فتنہ، احتجاج کی سیاست کوسپورٹ نہیں کرتے۔ پارا چنارکی سڑکیں کھلوانا گنڈا پورکا کام ہے، مریم نوازکا نہیں۔

لاہورمیں وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نوازکوحکومت میں آئے10ماہ ہوگئے، 10ماہ حکومت کی پروگریس رپورٹ موجود ہے، پنجاب کےعوام کےلیے 2024 بہت اچھاثابت ہوا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 2024جاتےجاتےبھی اچھی خبریں، خوشیاں دے کرجائےگا، اسٹاک ایکسچینج میں اضافہ، مہنگائی 4 سے 5 فیصد کے درمیان ہے، خسارے کاشکاراکاؤنٹ اب سرپلس میں ہے۔

وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ مریم نوازنے ثابت کیا کارکردگی کے لیے باری لینا ضروری نہیں، مریم نوازکے لیے حکومت چلانا نیا تجربہ تھا،  وزیراعلیٰ پنجاب عوام کے لیے بہترین اقدامات کررہی ہیں، عہدے، وسائل بہت ساری قوتوں کے پاس رہے ہیں، مریم نوازنے وہ منصوبےشروع کیے جوپہلےکسی حکمران نےنہیں کیے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کےعوام فتنہ، احتجاج کی سیاست کوسپورٹ نہیں کرتے، 64لاکھ خاندانوں کودہلیزپررمضان نگہبان پیکج دیا گیا،  کرم، پاراچنارمیں سیکیورٹی معاملات ٹھیک ہونے کا نام نہیں لےرہے۔

Advertisement

انھوں نے مزید کہا کہ  پاراچنارکی سڑکیں کھلوانا گنڈاپورکاکام ہے، مریم نوازکانہیں۔ پنجاب کی ائرایمبولینس پاراچنارمیں خدمات سرانجام دےرہی ہے، کراچی، لاہورمیں بھی احتجاج، سڑکیں بند ہورہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ عارضی طور پر ٹل گیا
مسلم لیگ ن کا آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان
سندھ پبلک سروس کمیشن کے خلاف بدنیتی پر مبنی گمراہ کن مہم کا انکشاف
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
سندھ حکومت کا ڈینگی اور ملیریا کی ٹیسٹ فیس میں کمی کا اعلان
وزیر داخلہ سندھ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version