Advertisement

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش پر آل پاکستان ورکرز الائنس کا سخت ردعمل

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے ایک ہزار سے زائد سٹورز کی بندش پر آل پاکستان ورکرز الائنس نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

یونینز کا کہنا ہے کہ اسٹورز کی بندش کے فیصلے کے بارے میں انہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا، حالانکہ رانا تنویر نے اس بات کی یقین دہانی کرائی تھی کہ یوٹیلیٹی اسٹورز بند نہیں ہوں گے۔

ورکرز الائنس نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ کسی بھی ملازم کو نوکری سے فارغ نہیں کیا جائے گا اور یوٹیلیٹی اسٹورز کی سبسڈی کی رقم بھی جلد ریلیز کی جائے گی۔

مزید برآں، یہ بھی کہا گیا تھا کہ اسٹورز کی ری اسٹرکچرنگ یونینز کی مشاورت سے کی جائے گی۔

ورکرز الائنس کا مطالبہ ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے بقایاجات کی فوری ادائیگی کی جائے اور ایک ہزار سے زائد بند سٹورز کو دوبارہ کھولنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

Advertisement

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جان بوجھ کر ایک منافع بخش ادارے کو خسارے کی طرف دھکیل دیا گیا ہے، جو کہ نہ صرف ملازمین کے لیے بلکہ عوام کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔

یونینز نے اس فیصلے کے خلاف جلد لائحہ عمل کا اعلان کرنے کا عندیہ دیا ہے، اور مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اپنے وعدوں کی تکمیل کرے تاکہ ورکرز کی فلاح اور ادارے کی کارکردگی پر منفی اثرات کو روکا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، یہ اول و آخر ایک دفاعی معاہدہ ہے، خواجہ آصف
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
Advertisement
Next Article
Exit mobile version