Advertisement

ایکنک کمیٹی کا اجلاس، 217 ارب روپے لاگت کے 7 ترقیاتی منصوبے منظور

اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ایکنک) کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں احسن اقبال، محمد اورنگزیب اور صوبائی وزرا سمیت وفاقی سیکریٹریز نے شرکت کی۔

 اجلاس میں 217 ارب روپے کی لاگت کے 7 اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

ایکنک کمیٹی نے سندھ ایمرجنسی فلڈ بحالی منصوبے کے آبپاشی جزو کے دائرہ کار میں اضافے کی منظوری دی، جس کا مقصد سندھ میں سیلاب کے بعد کی بحالی کے عمل کو مزید بہتر بنانا ہے۔

اس کے علاوہ، سندھ اور خیبرپختونخوا کے کاریز کوریڈور روڈ انفراسٹرکچر منصوبے پر نظرثانی کی منظوری بھی دی گئی۔

کراچی واٹر سپلائی اور سیوریج امپروومنٹ منصوبے کے دائرہ کار میں توسیع کی منظوری دی گئی تاکہ شہر میں پانی کی فراہمی اور سیوریج کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

Advertisement

مزید برآں، ایکنک کمیٹی نے ورلڈ بینک کے فنڈڈ پروجیکٹ “گریڈز” کی بھی منظوری دی، جس کا مقصد تعلیمی معیار کو بڑھانا اور اصلاحات متعارف کرانا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’’پاکستان زندہ باد رہے گا‘‘ شہدا کے ذکر پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا لہجہ گلوگیر مگر پیغام واضح
وزیر اعظم کے دورہ ملائیشیا کے دوران کئی اہم معاہدوں پر بات چیت ہوئی، ترجمان دفتر خارجہ
قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو چھوڑا نہیں جائے گا، طلال چوہدری
دنیا کے تمام براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والا پاکستانی کوہ پیما
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونا دہشت گردی بڑھنے کا سبب ہے، ترجمان پاک فوج
Advertisement
Next Article
Exit mobile version