Advertisement

صدر مملکت کا سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر خراج تحسین

صدر مملکت کا ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے عالمی کوششوں کی ضرورت پر زور

صدر مملکت کا ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے عالمی کوششوں کی ضرورت پر زور

صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دو مختلف آپریشنز کے دوران سات خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

 صدر مملکت نے ان کامیاب کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز کی بہادری اور عزم کی ستائش کی اور کہا کہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے ملک کے دفاع میں قربان ہونے والے جوانوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

صدر مملکت نے خاص طور پر لانس نائیک محمد امین شہید کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی بہادری اور حب الوطنی کی تعریف کی۔

انہوں نے لانس نائیک محمد امین شہید کے ورثاء سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

صدر آصف علی زرداری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک سے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی فورسز کے ساتھ ہے اور ہم دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

صدر مملکت آصف علی زردری نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ملک کی سالمیت اور عوام کی حفاظت کے لیے بے مثال ہیں اور انہیں ہر سطح پر سراہا جانا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version