ایڈیشنل آئی جی کراچی سے آل پاکستان ڈمپر ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

آل پاکستان ڈمپر ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو سے ملاقات کی اور اپنے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
پولیس چیف نے وفد کے جائز مطالبات کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو افراد ٹریفک کے قوانین کی خلاف ورزی کریں گے اور جن کے پاس لائسنس نہیں ہوگا، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
کراچی پولیس چیف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ٹریفک کی روانی متاثر کرنے والے عناصر کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے اور زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والے ڈرائیورز کے خلاف نرمی نہیں برتی جائے گی۔
ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین کی پاسداری پر مجبور کیا جائے گا اور اس سلسلے میں مؤثر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ ٹریفک قوانین کی عملداری کو یقینی بنایا جا سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

