Advertisement

پیپلزپارٹی اور حکومتی کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

پنجاب ہاؤس میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان ہونے والی طویل ملاقات میں دونوں جماعتوں کے درمیان تحفظات کا تبادلہ کیا گیا۔

پیپلزپارٹی کے وفد نے مسلم لیگ ن کو مختلف امور پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، جن میں خاص طور پر وعدوں پر عملدرآمد میں ناکامی اور کمیٹیوں کی سفارشات پر عدم عمل شامل تھے۔

پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق، مسلم لیگ ن نے پہلے بھی وعدے کیے لیکن ان پر عمل نہیں کیا، اور مشکل میں ہر چیز کی حامی بھرتی ہے، تاہم جیسے ہی مسلم لیگ ن مشکل سے نکلتی ہے، وہ تمام وعدے اور مسائل بھول جاتی ہے۔

پیپلزپارٹی نے یہ بھی شکایت کی کہ پنجاب میں کمیٹیوں کی سفارشات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا، اور وہ اس بات کا جواب چاہتی ہے کہ ایسا کیوں ہوا۔

دوسری طرف مسلم لیگ ن نے پیپلزپارٹی کے تحفظات کو سنجیدہ لیا اور اعلیٰ سطح پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ حکومت نے پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کے لیے وقت مانگ لیا، اور دونوں جماعتوں کے درمیان اس معاملے پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

Advertisement

اجلاس میں مسلم لیگ ن نے بلوچستان میں پیپلزپارٹی کو نظرانداز کرنے پر بھی شکوہ کیا، جس پر دونوں جماعتوں نے مزید ملاقاتیں کرنے اور بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version