یونیسیف کی پہلی خاتون سفیر برائے اطفال ادکارہ صبا قمر کی جرمن سفیر سے ملاقات

پاکستان سے یونیسیف کے لیے پہلی خاتون سفیر برائے اطفال، معروف اداکارہ صبا قمر نے جرمن قونصل خانے کا دورہ کیا اور قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں بچوں کے حقوق، ماحولیاتی آلودگی اور دیگر اہم مسائل پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
صبا قمر نے کہا کہ نوجوانوں کے ساتھ مل کر تمام مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے، اور ہمیں ہر سطح پر اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ بچوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔
انہوں نے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے حوالے سے بھی بات کی اور اس ضمن میں جرمنی کی معاونت کو سراہا۔
جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر نے کہا کہ جرمنی بچوں کے حقوق کے لیے ثابت قدم ہے اور پاکستان میں بچوں کے حقوق کے حوالے سے کیے جانے والے کام قابل ستائش ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ گلوبل وارمنگ ایک عالمی مسئلہ ہے، اور اس کی روک تھام کے لیے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
ڈاکٹر روڈیگر نے بتایا کہ جرمنی یونیسیف کو فنڈز فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے اور گذشتہ تین سال کے دوران سب سے زیادہ فنڈز فراہم کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کراچی میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے اور درخت لگانے کی مہم کے حوالے سے بھی معاونت فراہم کی۔
ملاقات کے دوران، جرمن قونصل جنرل نے اداکارہ صبا قمر کو کراچی میں شجرکاری مہم کو موثر بنانے کے لیے بیج فراہم کیے اور اس مہم میں حصہ لینے کی دعوت دی۔
انہوں نے کراچی کے شہریوں کو بھی شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

