Advertisement

جرأت و بہادری کی علامت: میجر شبیر شریف شہید کا آج 53 واں یوم شہادت

پاکستان کے دلیر سپوت، جرأت و بہادری اور حب الوطنی کے عظیم نشان میجر شبیر شریف شہید (نشانِ حیدر) کا 53 واں یوم شہادت آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔

میجر شبیر شریف شہید وہ منفرد شخصیت ہیں جنہیں پاکستان کے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشانِ حیدر اور ستارۂ جرأت سے نوازا گی

میجر شبیر شریف نے اپنی بے مثال بہادری کے ذریعے 1965 اور 1971 کی جنگوں میں دشمن کو عبرت ناک شکست دی۔

1965 کی جنگ میں شاندار کارکردگی پر انہیں ستارۂ جرأت سے نوازا گیا۔

1971 کی جنگ میں سلیمانکی سیکٹر میں بھارتی فوج کے بھاری توپ خانے اور ٹینکوں کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے دشمن کے عزائم خاک میں ملادیے۔

Advertisement

اسی دوران دشمن کے ٹینک کا راؤنڈ لگنے سے میجر شبیر شریف نے جام شہادت نوش کیا.

آج یوم شہادت کے موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، اور پوری قوم نے میجر شبیر شریف شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی قربانیوں کو یاد کیا۔

میجر شبیر شریف شہید کا خون مادروطن کے دفاع کے لیے قربان ہوا، جس پر پوری قوم ان کے جذبے اور عزم کو سلام پیش کرتی ہے۔ ان کی بہادری اور قربانی آئندہ نسلوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔

میجر شبیر شریف شہید کی شاندار خدمات اور ان کی قربانی ہمیشہ پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھی جائیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تنازعات عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں،شہبازشریف، عالمی یوم امن پر پیغام
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
Next Article
Exit mobile version