Advertisement

سعودی عرب کو 2034 فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی، فیفا کا باضابطہ اعلان

فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو نے آج فیفا کی غیرمعمولی جنرل اسمبلی اجلاس میں سعودی عرب کو 2034 کے فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی دینے کا باضابطہ اعلان کیا۔

سعودی عرب نے اس میزبانی کے لیے واحد امیدوار کے طور پر درخواست دی تھی، جسے عالمی سطح پر پذیرائی ملی۔ اس سے قبل، ورلڈ کپ 2030 کی میزبانی اسپین، پرتگال اور مراکش مشترکہ طور پر کریں گے۔

فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو نے اس موقع پر کہا، دنیا تنازعات اور جنگوں سے گزر رہی ہے لیکن صرف فٹبال ہی لوگوں کو اکٹھا کرسکتی ہے۔

انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ 2034 کا ورلڈ کپ شاندار ہوگا اور اس میں تمام فیڈریشنز کا اتفاق رائے خوش آئند ہے۔

سعودی عرب اس اعلان کا بے صبری سے منتظر تھا اور اب وہ مشرق وسطیٰ کا دوسرا ملک بنے گا جو 2022 کے قطر ورلڈ کپ کے بعد اس عالمی ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔

Advertisement

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں درعیہ اور بلیو ارڈ سٹی میں بڑی سکرینوں کے ذریعے اس تاریخی لمحے کا استقبال کیا، جہاں ہزاروں افراد اس اعلان کا انتظار کر رہے تھے۔

ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی سعودی عرب کے لیے ایک سنگ میل ہے اور اس سے ملک میں فٹبال کی ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے۔

فیفا ورلڈ کپ دنیا کا سب سے بڑا سپورٹس ایونٹ ہے، جسے ہر چار سال بعد لاکھوں مداحوں کے سامنے پیش کیا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستانی موقف کی فتح ، بھارت جیت گیا مگر بھارتی بائیکاٹ مہم ناکام
پاکستان سے ٹاکرا ! بھارت میں منتر، جادو ٹونہ اور تہمات کا طوفان
سکھر میں ہندو برادری کی جانب سے پاکستان کی جیت کے لیے خصوصی پوجا
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف پاکستان نے حکمت عملی بنا لی
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف میچ میں حارث رؤف کو بڑا دھچکا
ایشیا کپ: پاکستان کیخلاف میچ سے قبل اہم بھارتی کھلاڑی انجرڈ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version