Advertisement

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا گیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخواہ میں سینیٹ انتخابات کے انعقاد اور مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے معاملے پر کل ایک اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔

 اجلاس کل صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوگا، جس میں خیبرپختونخواہ کے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ سے متعلق اہم معاملات ایجنڈے میں شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن نے اجلاس میں شرکت کے لیے متعلقہ ونگز کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

اس اجلاس میں پشاور ہائیکورٹ میں سینیٹ انتخابات سے متعلق سماعت پر بھی غور کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کا لا ونگ عدالتی احکامات سے متعلق معلومات فراہم کرے گا، جبکہ الیکشنز ونگ انتخابی تیاریوں اور ممکنہ رکاوٹوں کے بارے میں آگاہ کرے گا۔ اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر، الیکشن کمیشن کے ممبران اور دیگر حکام شرکت کریں گے۔

Advertisement

یہ اجلاس اس لیے اہم ہے کیونکہ خیبرپختونخواہ میں سینیٹ انتخابات اور مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
حالیہ سیلاب میں ریلیف آپریشن جیسی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، وزیر خزانہ
فتنہ الخوارج کی بڑھتی پریشانی اور خارجی سرغنہ کے ہولناک انکشافات منظرعام پر
دریاؤں اور بیراجوں پر کہاں کتنا پانی؟ تازہ ترین صورتحال کے اعدادوشمار جاری
دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند، گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کا دباؤ بڑھنے لگا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version